091-921 6336
     info@fdma.gov.pk

12/05/2018

شمالی وزیرستان کے متا ئثرین کیلئے نقد مالی امداد کی مد میں

تین ماہ کی اقساط

 

 

پشاور ( پ ر) فاٹا ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( ایف ڈی ایم اے ) نے شمالی وزیرستان کے متا ئثرین کیلئے نقد مالی امداد کی مد میں تین ماہ کی اقساط تقریباً 520ملین روپے ایک ساتھ ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں ہر ایک رجسٹرڈ خاندان کو 12ہزار ماہوار کے حساب سے 36ہزار روپے بذریعہ سم کارڈ دئے جا ئینگے ۔ ایف ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل سہیل خان نے بتا یا کہ قبائلی علاقوں کے ہمارے بے گھر بھا ئیوں کی مشکلات اور مسائل بہت زیادہ ہیں اور ہمیں بخوبی احساس بھی ہے اس لئے ہم نے اپنے ہی فنڈ سے انہیں مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا تاکہ موسم سرما کیلئے وہ اپنی ضروریات پوری کر سکے ۔ انہوں نے اپنے دفتر میں چارج لینے کے بعد اپنے ماتحت عملے کے ساتھ ابتدائی تعارفی اجلاس میں بتا یا کہ ہمارا کام متا ئثرین کو سہولیات کی فراہمی ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹھوس اور جامع منصوبہ بندی کرنا ہے اس لئے متا ئثرین کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جا ئے گا ۔ سہیل خان نے واضح الفاظ میں اپنے عملے کے اراکین کو بتا یا کہ ایف ڈی ایم اے کو متائثرین کی داد رسی میں اتنی تیزی دکھانی چاہئے کہ ان کی آہ لگنے سے پہلے ہم ان کے مسائل حل کریں ۔ انہوں اپنے عملے پر زور دیا کہ وہ اپنا کام پیشہ ورانہ اور دیانتدارانہ طریقے سے سرانجام دیں اورکسی قسم کی لالچ یا بد عنوانی کو ادارے میں ہر گز برداشت نہیں کیا جا ئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد متا ئثرین کی خدمت ہے اور ہم اپنے فرائض اخری لمحے تک ایمانداری سے ادا کرینگے ۔سہیل خان نے اپنے خطاب میں عملے کے اراکین پر یہ بھی واضح کیاکہ اگر اپ لوگ دیانتداری سے اپنے فرائض کی بجا اوری کررہے ہو تو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں اور میں ہمیشہ اپکا طرفدار ررہونگا لیکن کسی بھی حالت میں کرپشن اور بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جا ئے گا کیونکہ یہ متائثرین کے حقوق کی  بات ہے اور اس پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائے گی